نوجوان کو تھپڑ مارنے پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آگیا

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ایک نوجوان کو تھپڑ مادیا۔


ویب ڈیسک October 18, 2021
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ایک نوجوان کو تھپڑ مادیا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ایک نوجوان کو تھپڑ مادیا۔

فیصل آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کیا تھا۔

https://twitter.com/i/status/1449422124712710144

عظمیٰ بخاری سیاہ رنگ کی گاڑی میں ن لیگ کی دیگر خواتین رہنماؤں کے ہمراہ جلسے میں شرکت کے لیے پہنچیں اور جب گاڑی سے اترنے لگیں تو ان کے قریب کارکنوں اور گارڈز کا ہجوم تھا۔ اسی دوران کسی بات پر عظمیٰ بخاری نے ایک نوجوان کو غصے میں تھپڑ دے مارا۔ انہوں نے پوچھا یہ کس کے ساتھ ہے تو کسی نے جواب دیا کہ یہ سیکورٹی میں ہے۔ جس پر عظمی بخاری نے اس نوجوان کے بازو پر لگا بیج بھی اتاردیا۔



بعدازاں نوجوان کو تھپڑ مارنے پر عظمیٰ بخاری نے ردعمل میں کہا کہ یہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے جس میں 10 جماعتیں ہیں، جب اتنا ہجوم ہو تو تھوڑی بہت دھکم پیل تو ہوجاتی ہے یہ کوئی بڑی بات نہیں، کچھ نہیں ہوتا، داخلی دروازے پر چھوٹے موٹے مسئلے ہوجاتے ہیں، اس میں کون سی بڑی بات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |