غلط اعدادوشمار ديكرعدالت كو گمراہ كياگيا ہے قمرزمان کائرہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نےکہا کہ وہ حقائق لے کرعدالت جائیں گے۔۔۔۔


September 10, 2012
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ فوٹو: فائل

PESHAWAR:

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صحافيوں كو خريدنے كے حوالے سےغلط اعدادوشمار ديكر عدالت كو گمراہ كياگيا ہے۔


پيركوپارليمنٹ ہاؤس كے باہرصحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے انہوں نےصحافيوں كوخريدنے كے الزامات كی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ وزارت اطلاعات سےمتعلق غلط اعدادوشمارديكر عدالت كو گمراہ كياگيا ہے۔ وزارت اطلاعات كاكل بجٹ 5 ارب 58 روپےہے جو متعلقہ اداروں پرخرچ كيا جاتا ہے اوراس كے علاوہ كوئی پيسہ وزارت كے پاس نہيں۔


قمرزمان كائرہ کہا کہ عدالت عظمیٰ كو وزارت كے سيكرٹ فنڈ سے متعلق غلط اعدادوشمارديے گئے ہيں اورحقائق سے آگاہ نہیں كيا گيا۔ انہوں نےكہا كہ سيكرٹ سروس فنڈ ميں گزشتہ سال كی نسبت اس سال 20 لاكھ روپے اضافہ كيا گيا ہے جس كی بجٹ نے منظوری ديدی ہے۔


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نےکہا کہ وہ حقائق لے کرعدالت جائیں گےاور مطالبہ کریں گے کہ جنہوں نے یہ الزام لگایا ہے انکے خلاف كارروائی كی جائے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں