پاکستان امریکا کے ساتھ مستحکم روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے آرمی چیف

افغان عوام کی معاشی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، آرمی چیف


ویب ڈیسک October 18, 2021
افغان عوام کی معاشی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، سربراہ پاک فوج۔ فوٹو:فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مستحکم روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی، اور باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مستحکم روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے بچاؤ کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، افغان عوام کی معاشی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی، انہوں نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں