بنگلادیش میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ملک گیر احتجاج

مختلف واقعات میں ایک مندر کو گرا دیا گیا اور 2 ہندو ہلاک ہوگئے


ویب ڈیسک October 18, 2021
مندر میں قرآن کی بے حرمتی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، فوٹو: فائل

لاہور: بنگلادیش کے ایک مندر میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس کے دوران ایک مندر کو گرادیا گیا اور 2 ہندو ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں ہندو تہوار کے موقع پر ایک مندر میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی تصاویر وائرل ہوئیں جس پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوگیا جس میں واقعے کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

تین روز سے جاری مظاہروں نے شدت اختیار کرلی اور مشتعل افراد نے ایک مندر میں تھوڑ پھوڑ کرکے اسے گرادیا جب کہ دو ہندوؤں کی لاشیں بھی ملی ہیں جن میں سے ایک مندر کا منتظم تھا۔

بنگلا دیش پولیس نے اب تک 300 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور ملک کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں