طارق روڈ کے دکانداروں کا بھتہ خوری کیخلاف احتجاج

نامعلوم افراد ٹیلی فون کرکے بھتہ طلب کررہے ہیں،دکان دارآٹوپارٹس مارکیٹ


Staff Reporter February 04, 2014
طارق روڈ پر بھتہ خوری کی وارداتوں کے باعث دکانداروں نے شٹر ڈائون کردیے جبکہ ایک بند دکان کے آگے سیلز مین پریشان بیٹھے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

طارق روڈ پر بھتہ خوری کے خلاف دکاندار کاروبار بند کرکے سڑک پر نکل آئے اوراللہ والی چورنگی پر احتجاج کیا ۔

دکان داروں کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد ٹیلی فون کال کرکے لاکھوں روپے بھتہ طلب کررہے ہیں ،مجبوراً دکانیں بند کرکے احتجاج کررہے ہیں ،احتجاج کے باعث شارع قائدین پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق طارق روڈ پر قائم آٹو پارٹس کی مارکیٹ کے دکان داروں نے اللہ والی چورنگی پر احتجاج کیا ، دکان داروں کا کہنا تھا کہ انھیں نامعلوم افراد ٹیلی فون کال کررہے ہیں ،لاکھوں روپے بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی بھی دھمکیاں دی ہیں ۔



خوف کے عالم میں کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں، اے ایس پی فیروزآباد اختر فاروق نے ایکسپریس کو بتایا کہ آٹو موبائل مارکیٹ میں ایک دکاندار کو بھتے کے لیے ٹیلی فون کال آئی تھی جس کے بارے میں انھوں نے پولیس کو مطلع نہیں کیا اور دکاندار خود ہی احتجاج کرنے سڑک پر آگئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مذاکرات کے بعد مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کردیا ، اختر فاروق نے مزید بتایا کہ دکانداروں نے بھتہ خوری کے حوالے سے مقدمہ درج نہیں کرایا ۔

 photo 2_zpsf03bad7f.jpg

تاہم جس ٹیلی فون نمبر سے انھیں کال موصول ہوئی تھی وہ نمبر پولیس نے حاصل کرلیا ہے جس کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ، علاوہ ازیں احتجاج کے باعث شارع قائدین پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعدازاں ٹریفک پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں