وزیراعلی پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی

عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک October 18, 2021
عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی پنجاب حکومت کو بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے 20 اکتوبر تک مہلت

وزیر اعلی عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی اور فوری طور پر ایڈمنسٹریٹرز کو دستبردار کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ بلدیات کو آج ہی نوٹیفکیشن جاری کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ہر اقدام آئین و قانون کی روشنی میں اٹھائیں گے۔

محکمہ بلدیات نے وزیراعلی کی ہدایت پر فی الفور عمل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور ایڈمنسٹریٹرز کی دستبرداری کا نوٹیفکشن جاری کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں