سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کورونا کے باعث ہلاک

کولن پاول نے کورونا ویکسین کے ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کیا تھا


ویب ڈیسک October 18, 2021
کولن پاول مشیر قومی سلامتی بھی رہے،، فوٹو : فائل

کورونا میں مبتلا امریکا کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول 84 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ وہ کئی دنوں سے کووڈ-19 میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سابق وزیر خارجہ کے اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کولن پاول نے ویکسین کے دونوں ٹیکوں کا کورس مکمل کرلیا تھا تاہم وہ کورونا کا شکار ہوگئے اور کورونا پیچیدگیوں کے باعث والٹر رییڈ نیشنل میڈیکل سینٹر میں زیر علاج تھے۔

جنرل لوتھر کولن پاول امریکا کے پہلے افریقی نژاد شہری تھے جو وزیر خارجہ کے عہدے تک پہنچے اور فوج و حکومت میں اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔

واضح رہے کہ جنرل کولن پاول 2001 سے 2005 تک امریکی وزیر خارجہ رہے اور اس سے قبل وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں بھی سنبھالتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں