دھماکے سے ریلوے ٹریک تباہٹرینوں کی آمد و رفت معطل

دھماکاپلیجانی اور اوڈیرو لعل اسٹیشن کے درمیان ہوا،3 فٹ پٹڑی اڑ گئی،مرمتی کام شروع


Nama Nigar February 04, 2014
دھماکاپلیجانی اور اوڈیرو لعل اسٹیشن کے درمیان ہوا،3 فٹ پٹڑی اڑ گئی،مرمتی کام شروع

مٹیاری کے علاقے اوڈیرو لعل کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے3 فٹ ریلوے پٹڑی اڑ گئی۔

ٹرینوں کو حیدرآباد سمیت مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔ پولیس نے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پلیجانی اور اوڈیرو لعل اسٹیشن کے درمیان میں ریلوے کے ڈائون ٹریک پر بم دھماکہ ہوا جس سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا اور اس کی ڈھائی سے3 فٹ کی پٹڑی اڑ گئی۔ پولیس، ریلوے پولیس اور افسران وہاں پہنچ گئے جنھوں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا۔



جبکہ کوٹری سے حیدرآباد کے ذریعے پنجاب جانے والی بہاالدین ذکریا کو حیدرآباد، ہزارہ ایکسپریس ٹرین کو ٹنڈو آدم، شالیمار ایکسپریس ٹرین کو شہدادپور اور دیگر ٹرینوں کو پلیجانی ریلوے اسٹیشنز پر روک لیا گیا، ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں قوم پرست تنظیمیں ملوث ہو سکتی ہیں جو سابقہ دھماکوں کی ذمے داری بھی قبول کر چکی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ دھماکے میں2کلو بارود استعمال کیا گیا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا تھا۔ دوسری طرف پولیس نے 6ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں