متحدہ کے تحت الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلی
بی بی سی کی رپورٹ بددیانتی پر مبنی ہے، الطاف حسین کروڑوں عوام کے لیڈر ہیں،عیسیٰ جوکھیو
متحدہ کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے پریس کلب تک ریلی۔
تفصیلات کے مطابق الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلیے متحدہ ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں متحدہ کے سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر متحدہ کے زونل انچارج عیسیٰ جوکھیو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین ہمارے قائد ہیں جو کروڑوں عوام کے سینوں میں دھڑکتے ہیں ان کے خلاف بی بی سی کی رپورٹ بددیانتی پر مبنی ہے اور ان کے خلاف میڈیا ٹرائل بالکل قبول نہیں کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم ملک کے غریب و مظلوم عوام کو جینے کا حق دلانا چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ تحریک کے آغاز ہی استحصالی عناصر اس کے خلاف سازشوں کے جال بننے میں مصروف ہیں مگر ایسے عناصر کبھی بھی اپنی سازشوں میںکامیاب نہیں ہوں گے۔