بدین مطالبات کی عدم منظوری پر بلدیہ ملازمین کا ہڑتال کا اعلان
سیکڑوں افراد کامیونسپل آفس کے سامنے مظاہرہ ، افسران پر اسکالر شپ اور یونیفارم کے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے کا الزام
میونسپل کمیٹی کے4 سو ملازمین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر میونسپل آفس کے سامنے مظاہرہ کیا اور3 دن میں مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں کو ملنے والی اسکالر شپ اور یونیفارم گزشتہ 2 سال سے بند ہے،افسران ملی بھگت کرکے اسکالر شپ اور یونیفارم کے لاکھوں روپے خورد برد کرلیتے ہیں جبکہ حکومتی اعلان کے باوجود سینئر ملازمین کے پروموشن، ملازمین کے فوتی کوٹا اور سن کوٹا سمیت دیگر مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
جو ملازمین کئی برسوں سے ریٹائر ہو گئے ہیں ا وہ تاحال پنشن سے محروم ہیں جس کے باعث وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3 دن کے اندر مطالبات تسلیم نہیں گئے تو ہڑتال کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔