عمر اکمل واقعہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے ذکا

تاہم ملکی اور ٹریفک قوانین کا احترام ہرشہری کا فرض ہے،چیئرمین پی سی بی


Sports Reporter February 04, 2014
تاہم ملکی اور ٹریفک قوانین کا احترام ہرشہری کا فرض ہے،چیئرمین پی سی بی ۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ عمر اکمل کے معاملے میں انکوائری کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرینگے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ریجنز اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا عمر اکمل قومی کرکٹر اور ملک کیلیے بیش قدر خدمات سر انجام دے چکے ہیں،ایسا ناخوشگوار واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

تاہم ملکی اور ٹریفک قوانین کا احترام ہرشہری کا فرض ہے، باقاعدہ کمیٹی قائم کرکے انکوائری کے بعد ہی اصل حقائق جاننے کے بعدکوئی فیصلہ کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں