اللہ تعالی ریاست مدینہ کا خواب جلد پورا کرے صدر عارف علوی

پُرمسرت و مبارک موقع پر پاکستانی قوم اور ملتِ اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت


APP October 19, 2021
پُرمسرت و مبارک موقع پر پاکستانی قوم اور ملتِ اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، صدر مملکت۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے حکومت کی پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز کی ایک مثالی فلاحی مملکت بنانے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

12 ربیع الاول کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں صدر مملکت نے کہا پر مسرت و مبارک موقع پر پاکستانی قوم اور ملتِ اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ریاست مدینہ کے خواب کو جلد شرمندہ تعبیر فرمائے۔

دریں اثناء صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل آرکائیوز بہتر اور جدید بنانے کے لیے PC-I کی منظوری دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں