12 ربیع الاول پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات 4294 پولیس اہلکار تعینات

ماہر اسنائپرزمرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کردیے گئے۔


Staff Reporter October 19, 2021
اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی ٹیمیں کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کیلیے تیار۔ فوٹو: فائل

12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے راستوں گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کرلیے گئے اورمجموعی طور پر پولیس کے4294 افسران و جوان کوتعینات کیاگیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس12 ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کے لیے شہرکے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے ،12ربیع الاول کے روز مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر پولیس کے 4294 افسران و جوان موجودرہیں گے۔

کراچی پولیس کے 78 سینئر افسران سمیت 747 این جی اوز، 4087 ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل جبکہ سیکیورٹی ڈویژن کے 658 اہلکاروں سمیت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 400 کمانڈوز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس مانیٹرنگ کے لیے موجود رہے گی جبکہ ایس ایس یو کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کردیے گئے ہیں،اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی SWAT ٹیمیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

کراچی پولیس کے سینئر افسران سمیت پولیس کے جوانوں کی بھاری نفری 12 ربیع الاول کے جلوسوں اورمحافل کی نگرانی پر مامور ہیں، 12ربیع الاول کے جلوس کے لیے ترتیب دیے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی سے محفوظ بنا کر ٹریفک کو رواں دواں رکھیں۔

کراچی پولیس 12ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول کو مکمل سیکیورٹی فراہم کررہی ہے، ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں