ای سی بی سے معذرت نہیں کی نجم سیٹھی کا مؤقف
میں نے جس خدشے کا اظہار اپنے پروگرام میں کیا تھا وہ اب پوری دنیا جان چکی ہے،سابق وعبوری چیئرمین پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے وضاحت کی ہے کہ انھوں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک سے معافی نہیں مانگی۔
انھوں نے کہا کہ میں نے جس خدشے کا اظہار اپنے پروگرام میں کیا تھا وہ اب پوری دنیا جان چکی ہے کہ بگ تھری دراصل ویٹو پاورحاصل کرنا چاہتے اور کرکٹ پر حکمرانی کے خواہاں ہیں، آئی سی سی نے میرے بیان کو مسترد کیا مگر یہ نہیں بتایا کہ انھیں میرے 40 منٹ کے ٹاک شو کے کس حصے پر اعتراض ہے، انھوں نے اپنے وضاحتی بیان میں مزید کہا کہ اب دنیا نے میرے پروگرام پرکیے جانے والے تبصرے کی تصدیق کردی ہے جو میں نے ان تین بڑے کرکٹ بورڈ کی عالمی کرکٹ پر حکمرانی اور ویٹو پاور حاصل کرنے کی تیکنیک کے حوالے سے کیا تھا۔