ایتھوپیا کی فوج کی تیگری باغیوں پر فضائی بمباری 3 شہری ہلاک

فضائی بمباری تیگری لبریشن فرنٹ کے دفاتر پر کی گئی


ویب ڈیسک October 19, 2021
حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: ٹوئٹر

MELBOURNE: ایتھوپیا کی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی ہے جس میں 3 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا میں سورش زدہ علاقے تیگرائے میں حکومتی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تازہ کارروائی میں حکومتی طیاروں نے تیگری باغیوں کے میڈیا دفاتر کو نشانہ بنایا جس میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی قوتوں اور مقامی رہنماؤں نے حکومت اور مخالف جماعتوں سے فوری طور جنگ بندی کرکے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ صومالیہ کے وزیراعظم ابی احمد نے 27 سال حکمراں جماعت کو شکست دی تھی تاہم تیگری جماعت کے مسلح افراد نے منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں