
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں مارب کے علاقے العبدیہ میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب اتحادی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر پے در پے فضائی حملے کیے۔
اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف مقامات پر 38 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ حملوں میں 150 سے زائد حوثی جنگجو مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ حوثی ملیشیا کی 13 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
#فيديو | تحالف دعم الشرعية في اليمن ينشر لقطات فيديو لعمليات استهداف الآليات العسكرية وعناصر المليشيا الحوثية بالعبدية خلال الـ ٢٤ ساعة الماضية.#واس_عام pic.twitter.com/LHsnH33pGc
— واس العام (@SPAregions) October 18, 2021
ادھر حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ العبدیہ میں حکومتی فورسز کی بمباری کے باوجود اب تک ہمارا کنٹرول برقرار ہے تاہم حوثی ترجمان نے اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے اتحادی افواج کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا۔
دوسری جانب یمن کے وزیر خارجہ احمد بن مبارک نے اقوام متحدہ کی عہدیدار سے بات چیت میں خبر دار کیا کہ مآرب میں حوثی ملیشیا کی جارحیت کے شہری آبادی کے لیے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
— واس العام (@SPAregions) October 18, 2021
واضح رہے کہ 2014 سے یمن میں سیاسی بحران کے باعث سعودی عرب اتحادی افواج اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں ڈھائی لاکھ افراد ہلاک اور دس لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔