سارہ علی خان ضرورت مند لڑکی کو 10 روپے دینے پر تنقید کی زد میں

سارہ علی خان لڑکی کوبسکٹ کا پیکٹ اور 10 روپے تھما کر روانہ ہوگئیں


ویب ڈیسک October 19, 2021
سارہ علی خان لڑکی کوبسکٹ کا پیکٹ اور 10 روپے تھما کر روانہ ہوگئیں - فوٹو:فائل

اداکارہ سارہ علی خان ضرورت مند لڑکی کو 10 روپے دینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

ماضی میں کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ سارہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کو لے کر صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ سارہ علی خان کو آج اپنی والدہ امرتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا۔ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ لنچ کے لیے آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ ڈالی

ریسٹورنٹ سے اپنی گاڑی کی جانب بڑھتے ہوئے سارہ علی خان کا سامنا ایک ضرورت مند لڑکی سے ہوا۔ اداکارہ نے گاڑی میں بیٹھ کر ضرورت مند لڑکی کو بسکٹ کا پیکٹ تھمایا اور 10 روپے دے کر گاڑی کا دروازہ بند کر کے وہاں سے چلی گئیں۔ سارہ علی خان کے اس عمل کی سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور مذمت کی اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔



ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 'کروڑوں کی مالکن نے [لڑکی کو] صرف 10 روپے دیے'۔ دوسرے نے کہا کہ '10 روپے کا بسکٹ کا پیکٹ۔۔ غضب کی بے عزتی ہے'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'اس سے زیادہ تو ہم مڈل کلاس والے دے دیتے ہیں'۔ جب کہ ایک صارف نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'واہ۔۔ سارہ کے پاس 10 روپے کا نوٹ بھی ہوتا ہے'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں