ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بنگلادیش نے عمان کو شکست دے دی

بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 42 رنز اسکور کیے اور 3 وکٹیں حاصل کیں


ویب ڈیسک October 19, 2021
بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 42 رنز اسکور کیے اور 3 وکٹیں حاصل کیں فوٹو: آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش نے عمان کو 26 رنز سے ہرا دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے (کولیفائنگ راؤنڈ) کے چھٹے میچ بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 153 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں اومان 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز ہی بناسکی۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمد نعیم نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ لٹن داس 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور مہدی حسن کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔

شکیب الحسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، نور الحسن3 اور عفیف حسین ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد اللہ نے 17 رنز بنائے۔ اومان کی جانب سے فیاض بٹ اور بلال خان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں اومان کے عاقب الیاس 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، جتندر سنگھ نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، کشپ پراجاپتی 21 اور کپتان ذیشان مقصود 12 رنز بناسکے۔ ایان خان 9، سندیب گود 4 اور نسیم خوشی بھی 4 رنز ہی بناسکے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 4، شکیب الحسن نے 3 اور مہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے اسکاٹ لینڈ نے پہلے میچ میں بنگلادیش کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں