ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو 17 رنز سے شکست دیدی

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا


ویب ڈیسک October 19, 2021
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوا نیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقرررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ اسکاٹش بلے باز ریچی بیرینگٹن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔



166 رنز کے تعاقب میں پاپوانیوگنی کی پوری ٹیم آخری اوور میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی۔ نورمن وانوا 47 اور سیز باؤ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |