پورنوگرافی کیس شلپا شیٹھی اورراج کندرا کا شرلین چوپڑا کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ

اداکارہ شرلین چوپڑا نے اپریل 2021 میں راج کندرا کے خلاف جنسی زیادتی کی ایف آئی آر درج کروائی تھی

شرلین چوپڑا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ راج کندرا نے انہیں انڈرورلڈ کی دھمکی دی فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا نے اداکارہ شرلین چوپڑا کے خلاف 50 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے بزنس مین شوہر راج کندرا نے وارننگ جاری کرنے کے بعد اداکارہ شرلین چوپڑا کے خلاف 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دعویٰ شلپا شیٹھی اور راج کندرا کی قانونی ٹیم کی جانب سے شرلین کو خبردار کرنے کے بعد جاری ہونے والے بیان کے بعد دائر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ راج اور شلپا اداکارہ شرلین چوپڑا کے مبینہ بیانات کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شرلین چوپڑا کا راج کندرا پر جنسی زیادتی کا الزام

رپورٹس کے مطابق راج اور شلپا کی جانب سے جاری کیے جانے والے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ شرلین چوپڑا نے عوامی مقامات پر راج کندرا اور شلپا شیٹھی کے خلاف کئی تبصرے کیے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی لہذا اب یہ دونوں شرلین چوپڑا سے ان کے بیانات پر معافی کے طلبگار ہیں اوران کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے انہوں نے اداکارہ شرلین سے بڑی رقم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

راج اور شلپا کی جانب سے جاری ہونیوالا آفیشل بیان

راج کندرا اور شلپا شیٹھی کی جانب سے جاری ہونے والے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ ''محترمہ شرلین چوپڑا کی جانب سے مسٹر راج کندرا اور مسز شلپا شیٹھی پر لگائے جانے والے تمام الزامات جعلی، جھوٹے، غیر سنجیدہ، بے بنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے ہیں۔ شرلین چوپڑا نے راج اور شلپا پر یہ تمام الزامات غلط مقصد کے تحت انہیں بدنام کرنے اور ان سے پیسے لینے کے لیے لگائے۔


یہ بھی پڑھیں: راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن ویڈیوز برآمد

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شلپا شیٹھی جے ایل اسٹریم ایپس کے کام کے معاملات میں شامل نہیں ہیں۔ لہذا محترمہ شرلین چوپڑا کی جانب سے شلپا شیٹھی کے نام کو اس معاملے میں گھسیٹنا ناپسندیدہ تنازع پیدا کرنے اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

بیان کے مطابق اداکارہ شرلین چوپڑا انڈین پینل کوڈ 1860 کی دفعات 499، 550، 389 اور 195 (اے) کے تحت جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں۔ ہمیں بھارتی عدلیہ پر پورا یقین ہے اور ہم محترمہ شرلین چوپڑا کے خلاف مجاز عدالت برائے قانون انصاف کے سامنے سول اور فوجداری کارروائی شروع کریں گے۔ ہم نے شرلین چوپڑا کے خلاف 50 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے۔''

شرلین چوپڑا کے راج کندرا پر الزامات

اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی دوران اداکارہ شرلین چوپڑا نے راج کندرا پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ 27 مارچ 2019 کو راج کندرا بغیر بتائے ان کے گھر چلے آئے تھے اور ان کے ساتھ نامناسب حرکات کرنا شروع کردی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنگین الزامات کے باوجود راج کندرا کو ضمانت کیوں ملی؟

شرلین چوپڑا نے اپریل 2021 میں راج کندرا کے خلاف جنسی زیادتی کی ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ بعد ازاں 6 روز قبل 14 اکتوبر کو شرلین چوپڑا نے راج کندرا اور شلپا شیٹھی کے خلاف مبینہ طور پر انہیں ذہنی طور پر ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ دھوکا دہی کرنے کے لیے ایک اور ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

اس کے علاوہ شرلین چوپڑا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ راج کندرا نے انہیں انڈرورلڈ کی دھمکی دی۔ پریس کانفرنس میں شرلین چوپڑا نے راج کندرا پر لڑکیوں سے جسم کی نمائش کروانے کا الزام بھی لگایا۔ دریں اثنا انہوں نے کہا تھا راج کندرا لڑکیوں کو چونا لگاتے ہیں، آرٹسٹ کے گھر پر جاکر انہیں انڈر ورلڈ کی دھمکی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنا کیس واپس لو ورنہ تمہاری زندگی برباد ہوجائے گی۔
Load Next Story