بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طلباء کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

2 روز میں مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پوری یونی ورسٹی بند کر دیں گے، طلبا کی دھمکی


ویب ڈیسک October 20, 2021
بند کی گئی اسکالرشپ دوبارہ بحال کی جائیں، طلبا کا مطالبہ فوٹو: فائل

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر تمام شعبوں میں تدریسی عمل معطل ہوگیا۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے طلبا نے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کردیا، جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں تدریسی عمل معطل ہوگیا۔

طلبا کا مطالبہ ہے کہ نئے داخلہ لینے والے طلبا کی فیسوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، یونی ورسٹی میں پہلے سے زیرتعلیم طلباء کی فیسوں میں 5 فیصد اضافہ واپس لیا جائے، کورونا کے باعث یونی ورسٹی میں آن لائن کلاسسز چلتی رہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپوٹ کی فیس واپس کی جائے، بند کی گئی اسکالرشپ دوبارہ بحال کی جائیں، دو روز میں مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پوری یونی ورسٹی بند کر دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں