آریان کی جیل سے واپسی پر شاہ رخ اور گوری کا انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ

آریان خان کی جیل سے واپسی پر شاہ رخ خان اور گوری نے بیٹے پر سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے

شاہ رخ اور گوری بیٹے کی جلد سے جلد گھر واپسی کے لیے دن رات دعائیں کررہے ہیں فوٹوفائل

آریان خان کی جیل سے واپسی پر شاہ رخ خان اور گوری نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کے حوالے سے محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کے بعد پتہ چلے گا کہ آریان گھر واپس جائیں گے یا جیل میں ان کا قیام مزید بڑھ جائے گا۔

تاہم نئی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری نے بیٹے کی جیل سے واپسی پر انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان اور گوری جیل سے واپسی پر دو تین ماہ کے لیے آریان کو گھر میں نظر بند کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آریان کو جیل منتقلی کے بعد قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا

رپورٹ میں ایک خاندانی دوست کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ اور گوری نہیں جانتے کہ ان کا بیٹا قصور وار ہے یا نہیں تاہم وہ جلد سے جلد اپنے بیٹے کی گھر واپسی چاہتے ہیں اور اسے چند مہینوں کے لیے گھر میں نظربند کرکے رکھنا چاہتے ہیں۔


ان دونوں نے آریان کی گھرواپسی پر اس پر سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آریان نا تو پارٹی میں جاسکیں گے اور نا ہی دوستوں کے ساتھ رات گئے تک وقت گزار سکیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ آریان کی کمپنی پر سخت نظر رکھی جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کا بیٹا ہر اس شخص سے دو رہے جو آریان کے لیے معمولی سی بھی پریشان کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کا این سی بی آفیسر سے اچھا انسان بن کر دکھانے کا وعدہ

آریان خان کے والدین کا اس حادثے کے بعد اپنے بیٹے کی حفاظت کے لیے یہ انتہائی قدم اٹھانا فطری بات ہے۔ کیونکہ وہ بیٹے کی گرفتاری کے بعد نا تو پوری طرح سے نیند لے پارہے ہیں اور نا ہی ٹھیک سے کھانا کھارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور گوری بیٹے کی جلد سے جلد گھر واپسی کے لیے دن رات دعائیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان نشے کا باقاعدہ عادی ہے، این سی بی

خیال رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی جانب سے ممبئی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر پچھلی دو سماعتوں میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ 14 اکتوبر 2021 کو ہونے والی سماعت میں درخواست ضمانت پر عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو آج 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
Load Next Story