آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد

عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر 14 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں فیصلہ محفوظ کیا تھا


ویب ڈیسک October 20, 2021
آریان خان کی تیسری بار ضمانت کی درخواست مسترد کی گئی ہےفوٹوفائل

KARACHI: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ایک بار پھر درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔

ممبئی کی سیشن عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان سمیت دیگر ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر14 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسے آج دوپہر کو ہونے والی سماعت میں سنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آریان کو جیل منتقلی کے بعد قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا

کروز ڈرگز پارٹی کیس میں گرفتار آریان خان گزشتہ 18 روز سے جیل میں قید ہیں۔ این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت نے آریان کی کسٹڈی میں مزید توسیع کردی ہے جس کے بعد آریان آرتھر روڈ جیل میں ہی رہیں گے۔ عدالت درخواست کا تفصیلی فیصلہ جلد ہی جاری کرے گی۔

ممبئی کی سیشن عدالت سے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل بومبے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان کی جیل سے واپسی پر شاہ رخ اور گوری کا انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ

آریان کو گرفتار کیوں کیا گیا

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی سے گووا جانے والے ایک بحری جہاز پر چھاپہ مارکر منشیات برآمد کی تھی۔ اس جہاز پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے جنہیں پوچھ تاچھ کے بعد چھاپے کے اگلے روز یعنی 3 اکتوبر کو گرفتار کیا گیاتھا۔ آریان خان اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ہیں۔

این سی بی کی جانب سے کروز پارٹی منشیات کیس میں اب تک 18 مرد اور2 خواتین سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو دیگر قیدیوں سے الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں