پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی مستعفی

شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا، ذرائع

ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سفیران بنائے جانے کا امکان ہے فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ آفس کو موصول ہوگیا ہے۔ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سفیران بنائے جانے کا امکان ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ایوب آفریدی کی چھوڑی ہوئی نشست پر مشیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے اپریل 2021 میں شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ بنایا تھا۔ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنا دیا گیا تھا۔
Load Next Story