ہم نے مسلمانوں کو اپنا سمجھا باقی جماعتیں اچھا برتاؤنہیں کرتیں سونیا گاندھی

اپوزیشن جماعتیں اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں عوام انکی قبضے کی کوشش ناکام بنادیں۔سربراہ کانگریس

اپوزیشن جماعتیں اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں عوام انکی قبضے کی کوشش ناکام بنادیں۔سربراہ کانگریس۔ فوٹو : فائل

لاہور:
کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے طور طریقوں پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائدکیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں عوام انکی قبضے کی کوشش ناکام بنادیں۔


بھارتی ٹی وی سے گفتگومیں سونیا گاندھی نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں کبھی بھی انکا مقابلہ نہیں کرسکتیں،کانگریس نے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے،غریبوں کی حالت بہتر بنائی،انکاکہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں یہ صرف اقتدارپر قبضہ جمانا چاہتی ہیں خواہ اس کیلئے انہیں کوئی بھی راستہ اختیار کرنا پڑے،انکاکہنا تھا کہ انکی جماعت نے مسلمانوں کیلئے بھی بہت کچھ کیا ہے،کبھی بھی انکے ساتھ فرق روا نہیں رکھا جبکہ باقی جماعتیں مسلمانوں کے ساتھ اچھا برتائو نہیں کرتیں اس لیے مسلمان انکے جھانسے میں نہ آئیں۔
Load Next Story