افغانستان میں بحران سے بچنے کیلئےعالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہےآرمی چیف

نیٹونمائندے کی افغانستان مسئلے پر پاکستان کے ساتھ روابط اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی

جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینیئر سول نمائندے اسٹیفنو پونٹی کوروو نے ملاقات کی فوٹو: فائل

ISLAMABAD/RAWALPINDI:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے عالمی سطح پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینیئر سول نمائندے اسٹیفنو پونٹی کوروو نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں امن اور افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لئے عالمی برداری کو افغانستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے دوران اسٹیفنو پونٹی کوروو نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا، انہوں نے افغانستان سے غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء اور خطے کے استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، نیٹو نمائندے نے افغانستان کے معاملے پر نیٹو ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔
Load Next Story