مشرف کے وارنٹ کی تعمیل7 فروری کو پیشی کی یقین دہانی
راشدقریشی ضامن ہونگے،ہوم ورک کرلیا،7فروری کاسرپرائزسب کو حیران کردیگا،قصوری
لاہور:
اسلام آبادپولیس نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کوغداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی۔
گزشتہ رات 7بجے ایس پی رورل کیپٹن ریٹائرڈ الیاس کی سربراہی میں ایس ایچ او شہزادٹائون غلام عباس اوردیگر اہلکاروں پر مشتمل اسلام آبادپولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے راولپنڈی پہنچی۔ انھوں نے پہلے تھانہ آراے بازارمیں اطلاع دی اورراولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹرکو لے کراے ایف آئی سی روانہ ہوئی۔ پولیس ٹیم ڈھائی گھنٹے تک فوجی اسپتال میں موجود رہی۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے پرویزمشرف کے وکلا کی موجودگی میں انھیں عدالتی احکام سے آگاہ کیااور باضابطہ تعمیل کرائی۔ اسلام آبادپولیس کے سینئرآفیسر نے بتایاکہ پرویز مشرف نے اپنی جانب سے دی جانے والی تحریرمیں 7فروری کوعدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میجر جنرل(ر) راشدقریشی ان کے ضامن ہوں گے۔
دوسری جانب پرویزمشرف کے وکیل احمدرضا قصوری نے کہاکہ ہماری لیگل ٹیم نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور 7فروری کوایسا سرپرائز دیں گے جونہ صرف وزیراعظم نوازشریف، پراسیکیوشن بلکہ سب کوحیران کر دے گا۔ پولیس عدالتی احکام کی تعمیل کے بعداپنی رپورٹ 7فروری کوخصوصی عدالت میںپیش کرے گی۔ این این آئی کے مطابق کوئٹہ کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اکبربگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرمسترد کرتے ہوئے انھیں 24فروری کوپیش ہونے کاحکم دے دیاہے۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اورسابق صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کی ضمانت کی درخواستوںپر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران پرویزمشرف کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی۔ عدالت نے پرویزمشرف کی میڈیکل رپورٹ پرعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے استثنیٰ کی درخواست مستردکردی ۔