برطانوی ملکہ کا ’سال کی بزرگ ترین شخصیت‘ کا ایوارڈ لینے سے انکار

ملکہ برطانیہ کے آنجہانی شوہر پرنس فلپ نے یہی ایوارڈ 2011 میں حاصل کیا تھا


ویب ڈیسک October 20, 2021
ملکہ برطانیہ کی عمر 95 سال ہے، فوٹو: فائل

برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم نے سال کی معمر ترین شخص ہونے کا ایوارڈ وصول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی عمر اتنی ہی ہے جتنی عمر کا آپ خود کو محسوس کرتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے ''بی بی سی'' کے مطابق ایک میگزین نے رواں برس سال کی بزرگ ترین شخصیت کا ایوارڈ ایسے معمر شخص کو دینے کا فیصلہ کیا تھا جو اب تک نہ صرف مکمل طور پر فٹ ہیں بلکہ زندگی سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔

اس ایوارڈ کے لیے 95 سالہ ملکہ برطانیہ کا انتخاب کیا گیا اور میگزین کے ایڈیٹر نے ملکہ کے پرائیوٹ سیکرٹری کو خط میں لکھا کہ کیا کہ ملکہ برطانیہ یہ ایوارڈ لینا پسند فرمائیں گی۔

شاہی محل سے موصول ہونے والے شائستگی اور تہذیب سے بھرپور جواب میں ملکہ برطانیہ نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی عمر اتنی ہی ہوتی ہے جتنا آپ محسوس کرتے ہیں اور میں خود کو اس ایوارڈ کا اہل نہیں سمجھتی۔ آپ کو مجھ سے بہتر امیدوار مل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کے آنجہانی شوہر پرنس فلپ نے 2011 میں یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں