عمران نے ہمیشہ طالبان کامقدمہ لڑااب بھی لڑیںپرویزرشید

وزیراعظم خودمذاکراتی عمل کی نگرانی کررہے ہیں،طالبان کی کوئی شرط سامنے نہیں آئی،وفاقی وزیر اطلاعات


News Agencies/Numainda Express February 04, 2014
میدان سے بھاگنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے،سینیٹر پرویز رشید۔ فوٹو: این این آئی

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے کہاہے کہ حکومت کی پوری توجہ طالبان کے ان گروپوں پرہے جومذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں۔ ہم طالبان کے تحفظات اورخدشات سنناچاہتے ہیں۔

عمران خان ہمیشہ طالبان کامقدمہ لڑتے آئے ہیں، طالبان نے تمام گروپوں کو دیکھتے ہوئے اپنی مذاکراتی کمیٹی قائم کی ہے۔ لوک ورثہ میں تقریب کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں انھوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف پہلے دن سے ہی مذاکراتی عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔ پرویز رشیدنے کہاکہ طالبان نے مذاکرات کے لیے اپنی مشترکہ کمیٹی میں عمران خان کانام ڈالاہے۔ عمران خان ہمیشہ سے طالبان کا مقدمہ لڑتے آئے ہیں، وہ اب بھی سامنے آکر ان کامقدمہ لڑیں۔



میدان سے بھاگنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ حکومت طالبان کے تحفظات اورخدشات سنناچاہتی ہے تاکہ انھیں ہرممکن طورپر دورکیا جاسکے۔ تاہم طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی شرط پیش نہیں کی گئی۔ انھوں نے کہاکہ خضدارمیں اجتماعی قبرسے لاشیں ملنے کے واقعے کی عدالتی تحقیقات بلوچستان حکومت کرارہی ہے۔ جیسے ہی کوئی نتیجہ سامنے آئے گاسب کوآگاہ کردیں گے۔ قبل ازیںجاپانی حکومت کی طرف سے لوک ورثہ کو49ملین ین مالیت کے جدیدتکنیکی سازوسامان کی فراہمی کی تقریب سے خطاب میں پرویزرشید نے کہاکہ جاپان نے ضرورت کی ہرگھڑی میں پاکستان کی مددکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔