مذاکرات ہورہے ہیںابھی ایران پرمزید پابندیاں نہ لگائی جائیںہلیری

وقت ہے کہ سفارت کاری کوموقع دیاجائے۔سابق وزیر خارجہ


این این آئی February 04, 2014
وقت ہے کہ سفارت کاری کوموقع دیاجائے۔سابق وزیر خارجہ۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

لاہور: سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے ایران پرنئی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ وقت ہے کہ سفارت کاری کوموقع دیاجائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹ سینیٹرکارل لیون کے نام ایک خط میں کہاکہ سنجیدہ مذاکرات چل رہے ہیں اس لیے ایک مستقل حل کے لیے ہمیں ہرممکن کوشش کرنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں