طالبان اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ملتوی ہونے کا امکان

ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ طالبان اپنی کمیٹی میں کیا تبدیلی کرتے ہیں۔ عرفان صدیقی


Monitoring Desk February 04, 2014
ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ طالبان اپنی کمیٹی میں کیا تبدیلی کرتے ہیں۔ عرفان صدیقی۔ فوٹو:فائل

طالبان اور حکومت کی مشترکہ مذاکراتی کمیٹیوں کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔

جبکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 12بجے طلب کرلیا گیاہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیٹی کے کو آرڈینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ طالبان اپنی کمیٹی میں کیا تبدیلی کرتے ہیں۔ عمران خان اور جے یو آئی(ف) کی موجودگی میں کمیٹی کا قد کاٹھ بہت بڑا تھا۔

ہم نے اپنی کمیٹی کا اجلاس مشورہ کرنے کیلئے بلایاہے چونکہ طالبان کی طرف سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا،اس لیے ہم دیکھیں گے کہ یہ اجلاس ہو سکتا ہے یا نہیں؟ مولانا سمیع الحق سے ہمارے ذاتی تعلقات بھی ہیں،اس لیے ہم ان سے خیر سگالی کی ملاقات بھی کر سکتے ہیں کیونکہ ان حالات میں مذاکرات کیلئے باضابطہ ملاقات مشکل ہوگی۔ کمیٹی کے دوسرے رکن کے مطابق چونکہ دو اہم سیاسی جماعتیں مذاکرات سے نکل گئی ہیں اور طالبان خود دو نئے ارکان شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں،اس لیے آج منگل کوجو باضابطہ ملاقات ہونا تھی وہ مشکل ہو گئی ہے۔ اب اگر یہ ملاقات ہوئی تو چائے کے کپ پر ملاقات برائے ملاقات ہوگی لیکن مذاکرات کیلیے ملاقات کا امکان نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |