لاپتہ افراد کیس وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد آنکھیں بند نہیں کسی کو غلط فہمی ہے تو دور کر لے سپریم کورٹ

آپ سمجھتے ہیںخفیہ اداروں کااختیار ہے تو تحریری طورپربتائیں،مناسب حکم جاری کرینگے،جسٹس امیرہانی مسلم


Numainda Express February 04, 2014
لاپتہ حافظ جمیل کی بازیابی کیلیے حکومت کو17فروری تک مہلت، سیکریٹری دفاع کوپیش ہونیکاحکم،حمادکی حراست کے اعتراف پرکیس نمٹادیا فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے لاپتہ حافظ محمدجمیل کی بازیابی کیلیے حکومت کو17فروری تک کی مہلت دی ہے اورہدایت کی ہے کہ اگرلاپتہ شخص بازیاب نہ ہوسکا تو سیکریٹری دفاع خودپیش ہوکروضاحت کریں۔ عدالت نے لاپتہ حافظ محمد جمیل کے بارے میں وزارت دفاع کی رپورٹ مستردکرتے ہوئے ڈائریکٹر لیگل محمد عرفان کی سرزنش کی اورآبزرویشن دی کہ اگرکسی کو یہ غلط فہمی ہے کہ عدالتوں نے آنکھیں بندکر رکھی ہیں تو وہ یہ خیال ذہن سے نکال لے۔

جسٹس امیرہانی مسلم کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے وزارت دفاع کی رپورٹ پیش کو غیرذمے دارانہ قراردیا اورڈائریکٹر لیگل کوکہاکہ اگر آپ سمجھتے ہیںکہ خفیہ اداروںکے پاس کوئی اختیار ہے تو تحریری طورپر بتادیا جائے، عدالت مناسب حکم جاری کرے گی۔ جسٹس امیرہانی مسلم نے وزارت دفاع کے ڈائریکٹرلیگل سے استفسارکیا کہ عدالت کے حکم پراب تک کیا پیشرفت کی گئی ہے۔ محمدعرفان کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع اس حوالے سے پہلے بھی بیان دے چکی ہے کہ لاپتہ شخص ہمارے پاس نہیں، عدالت کو غلط فہمی ہوئی۔ میراموقف لاپتہ افرادکمیشن اورعدالت کے سامنے ہمیشہ ایک ہی رہاہے ۔جسٹس امیرہانی مسلم نے یہ بیان مستردکرتے ہوئے کہاکہ آپ کا موقف قابل قبول نہیں۔ عدالتی حکم نامہ پڑھ کر سنائیں۔ محمدعرفان نے کہاکہ حکم نامہ میری فائل میںنہیں ہے۔



جسٹس امیرہانی مسلم نے سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکم نامہ موجودنہیں تو پھریہاںکیاکرنے آئے ہیں۔ عدالت نے کہا11نومبر 2013کو لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ جبری گمشدگی کا ہے۔ الزامات درست ہیں تو لاپتہ افرادکو عدالت میں پیش کریں۔ دریںاثنا عدالت نے ویسٹریج راولپنڈی سے لاپتہ حمادعامر کامقدمہ نمٹادیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے وزارت دفاع کی جانب سے رپورٹ پیش کی کہ مذکورہ شخص لکی مروت کے حراستی مرکز میںہے۔ عدالت نے مذکورہ شخص کے ساتھ لواحقین کی ملاقات کرانے اور 10دن کے اندررپورٹ دینے کی ہدایت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کوکہاکہ ملاقات سے 3دن پہلے اہلخانہ کو آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر حافظ محمد جمیل کو پیش کیاجائے،کوئی عذر قبول نہیںکیا جائے گا۔ آن لائن کے مطابق عدالت نے حافظ جمیل کیس میں کہاکہ2ماہ گزرگئے، وزارت دفاع جان بوجھ کر معلومات دینے سے گریزاں ہے، ڈائریکٹر لیگل صرف تاریخ لینے آتے ہیں،آخری مہلت دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |