خیبر پختونخوا حکومت کا دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

15 دسمبر کو ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز اور 25 مارچ کو تحصیل کونسلز کے چیرمینز کا انتخاب کیا جائے گا


احتشام بشیر October 21, 2021
بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے صوبائی حکومت مکمل طورپر تیار ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور شیڈول الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پیش کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی حکومت کی سفارشات سے اتفاق نہیں کیا تھا اور صوبائی حکومت سے حتمی شیڈول مانگا تھا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے حتمی شیڈول سے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، جس کے تحت 15 دسمبر کو ولیج اور نیبرہوڈ کونسلز اور 25 مارچ کو تحصیل کونسلز کے چیرمینز کا انتخاب کیا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے صوبائی حکومت مکمل طورپر تیار ہے، کارکن بھرپور تیاری کریں، جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں