پاکستان میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ دائر

پاکستان سے عرب امارات اسمگلنگ کیس کے لئے ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس نے کسٹم عدالت راولپنڈی میں درخواست دی


ویب ڈیسک October 21, 2021
پاکستان سے متحدہ عرب امارات اسمگلنگ کیس کے لئے ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس نے کسٹم عدالت راولپنڈی میں درخواست دی۔ فوٹو:فائل

پاکستان سے متحدہ عرب امارات اسمگلنگ کیس کے لئے ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس نے کسٹم عدالت راولپنڈی میں درخواست دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈ کی کسٹم عدالت میں نئے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ دائر کرلیا گیا ہے، ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا پاکستان سے متحدہ عرب امارات اسمگلنگ کیس کے لئے ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس نے کسٹم عدالت راولپنڈی میں درخواست دی۔

درخواست میں پرراسیکیوٹر عون بخاری نے مؤقف پیش کیا ہے کہ ملزم ہمایوں اکرم نے ساتھیوں سے مل کر 60 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا بیرون ملک اسمگل کیا، ملزمان کی یو اے ای آف شور کمپنیاں اور بیرون ممالک بینک اکاؤنٹس بھی ہیں، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔ کسٹم عدالت کے جج طارق ضرغام نے نوٹس جاری کر کے ملزمان کو 11 نومبر طلب کر لیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں