الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات اعظم سواتی ذاتی طور پر طلب

وفاقی وزیر اعظم سواتی 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک October 21, 2021
اعظم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر پر پیسے لینے کا الزام لگایا تھا فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو چیف الیکشن کمشنر پر الزامات سے متعلق کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات سے متعلق کیس پر سماعت کی، سماعت کے دوران اعظم سواتی پیش نہ ہوئے، اعظم سواتی کے جونیئر وکیل نے کہا کہ سینیئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، وہ جواب دیں گے۔

الیکشن کمیشن نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ نے نوٹس پڑھا ہے؟ کیا آپ نے سینئر وکیل سے کیس پر بریفنگ نہیں لی؟، وکالت نامہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔

کیس کا پس منظر

10 ستمبر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکٹرنک ووٹنگ مشین کے معاملے پر اعظم سواتی نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے، آپ جہنم میں جائیں، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں۔

جس کے بعد فواد چوہدری نے اعظم خان سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر پر نواز شریف سے وابستگی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں سیاست میں آنے کا مشورہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں