روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہوں گی وزیرِاعظم

نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ پر آگاہی دینے کیلئے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا، وزیراعظم


ویب ڈیسک October 21, 2021
نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ پر آگاہی دینے کیلئے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

CANBERRA: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہوں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کونُک، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیرِ اعظم کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، اور بتایا گیا کہ سیریز پر منصوبہ بندی مکمل ہے، جب کہ اس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ پر آگاہی دینے کیلئے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا، روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہوں گی، صلاح الدین ایوبی تاریخ کا ایسا کردار ہے جس کی مغرب بھی مثالیں دیتا ہے، صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کی تاریخی فتح کے بعد عام معافی کا اعلان کیا، صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر سیریز نوجوانوں کو اس تاریخی کردار پر آگاہی دے گی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |