توقع ہے امریکا علاقائی سلامتی میں پاکستانی مفادات کا خیال رکھے گاچوہدری نثار

پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اورشفافیت کی بنیادوں پرتعلقات کو مزیدمستحکم بناناچاہتا ہے، امریکی سفیر سے گفتگو


Numainda Express February 04, 2014
وزیر داخلہ چوہدری نثار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن ملاقات کررہے ہیں۔فوٹو:آن لائن

KARACHI: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکی سفیررچرڈ اولسن نے پیر کو ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور شفافیت کی بنیادوں پر تعلقات کو مزیدمستحکم بنانا چاہتا ہے۔ افغانستان سے 2014ء میں غیرملکی افواج کی واپسی کے بعد پاکستان کو اہم کردار اداکرنا ہے اور توقع ہے کہ امریکا علاقائی سلامتی میں پاکستانی مفادات کا خیال رکھے گا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا امن کے فروغ کیلیے پاکستان کی حکومت کے وژن کی قدر کرتا ہے اور توقع ہے کہ جلدہی یہ خطہ امن وترقی کی دوڑ میں شامل ہوگا۔

 photo 7_zps9dc9c61d.jpg

علاوہ ازیں ووزیرداخلہ چوہدری نثار نے پولیس اورسیکیورٹی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ راولپنڈی اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکی نشاندہی اور ان کیخلاف کارروائی کیلیے کوششیں تیزکریں۔ پیر کووزارت داخلہ میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کی پولیس کو رینجرز کی مدد سے جرائم پیشہ افراد افراد کیخلاف کارروائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر بھاری بھر سرچ آپریشن شروع کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں