برطانوی ٹی وی کی ڈاکومینٹری بدنیتی پرمبنی ہےواسع جلیل

طالبان نے حکومت کے مقابلے میںزیادہ ہائی پروفائل کمیٹی بناکر سپیریئر گیم کھیلی، امتیازعالم

ایم کیو ایم محسن اور کاشف نامی کسی بھی شخص سے تعلق کی تردید کرتی ہے . فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے کہا ہے کہ برطانوی ٹی وی پرچلنے والی ڈاکومینٹری بدنیتی پر مبنی ہے اور اس کیخلاف ہم پرامن احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام اچھا لگے برا لگے میں گفتگو کرتے ہوئے واسع جلیل نے کہا کہ اس ڈاکومنٹری فلم میں الطاف حسین کی کردار کشی اور ایم کیو ایم کی کراچی میں گرفت کو کمزور ہوتے ہوئے دکھا یا گیا ہے جو غلط ہے۔ ایم کیو ایم محسن اور کاشف نامی کسی بھی شخص سے تعلق کی تردید کرتی ہے اور اگر یہ کہیں موجود ہیں تو ان کوسامنے لایا جائے۔سینئر تجزیہ کار امتیاز عالم نے کہا کہ طالبان نے سپیریئر گیم کھیلی اور حکومت کے مقابلے میں زیادہ ہائی پروفائل کمیٹی بنائی ہے۔ حکومت کی طرف مذاکرات کی کمیٹی بنانے کا مقصد طالبان کو یہ پیغام دینا تھا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔طالبان یہ جانتے ہیں کہ وزیراعظم نے مذاکرات کے لیے بہت پریشر لیا ہے۔




فوج نے آپریشن کی بات کردی تھی لیکن وزیراعظم نے ان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا۔ روزنامہ ''ایکسپریس '' کے سینئر ایڈیٹر ایاز خان نے کہا وزیراعظم نوازشریف کو 3 دن مسلسل پیشکش آتی رہی کہ ہم سے مذاکرات کیے جائیں ،عمران خان نے مذاکرات کی ٹیم میں جانا ہی نہیںتھا کیونکہ وہ مذاکرات کے لیے اپنی طرف سے رستم شاہ مہمند کا نام دے چکے تھے۔ پشاور کے سینما میں دھماکے کے بعد فوری طور پر طالبان نے اس سے لاتعلقی ظاہر کی اس سے ان کی مذاکرات میں سنجیدگی نظر آتی ہے، انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو پیش ہونا پڑیگا، مشرف کے جیل میں پیش ہونے یا نہ ہونے پر کروڑوں کا سٹہ لگ چکا ہے۔
Load Next Story