پنجاب حکومت کا بلدیاتی نمائندوں کو قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

بلدیاتی اداروں کے نمائندوں سے رابطوں کے لئے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو ٹاسک سونپ دیا گیا


ویب ڈیسک October 21, 2021
عدلیہ کے فیصلے کا احترم کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قانون کے تحت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اوراعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قانون کے تحت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں رابطوں اور انہیں قواعد و ضوابط کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کے لئے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو ٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کا احترم کرتے ہیں، تمام اقدامات آئین اور قانون کی روشنی میں کررہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری واپس لے چکے ہیں، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں