شاہ رخ خان کی جیل کے باہر موجود لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑنے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے شاہ رخ خان عاجزی سے ہاتھ جوڑتے ہوئے اپنی کار کی طرف بڑھ رہے ہیں

آریان سے ملاقات کرنے کے بعد شاہ رخ خان جیل سے باہر آئے جہاں بہت سارے لوگ موجود تھے فوٹوانڈین میڈیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی آرتھر روڈ جیل کے باہر موجود لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

شاہ رخ خان منشیات کیس میں گرفتار اپنے بیٹے آریان خان سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچے۔ آریان کی گرفتاری کے بعد کنگ خان پہلی بار اس سے ملاقات کرنے کے لیے جیل آئے۔ جہاں دونوں باپ بیٹے کے درمیان تقریباً 18 منٹ تک بات چیت ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق آریان خان اپنے والد کو جیل میں دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔

آریان سے ملاقات کرنے کے بعد شاہ رخ خان جیل سے باہر آئے جہاں بہت سارے لوگ موجود تھے۔ شاہ رخ خان جیل کے باہر موجود لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے آگے بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی بی کا شاہ رخ خان کے گھر 'منت' پر چھاپہ

شاہ رخ خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لوگوں کے سامنے عاجزی سے ہاتھ جوڑتے ہوئے اور ہاتھ لہراتے ہوئے اپنی کار کی طرف بڑھ رہے ہیں۔




بھارتی میڈیا میں کہا جارہا ہے کہ جیل کے باہر موجود لوگ کنگ خان کے مداح تھے جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جیل کے باہر موجود تھے۔

علاوہ ازیں جیل کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو شاہ رخ خان سے مسلسل سوال کررہے تھے کہ ان کے اور آریان کے درمیان کیا بات چیت ہوئی۔ تاہم شاہ رخ خان بغیر کسی کے سوال کا جواب دئیے چپ چاپ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی آریان سے ملنے کیلئے جیل پہنچنے کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ روز آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اب 26 اکتوبر کو بومبے ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی۔
Load Next Story