پی ڈی ایم نے ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا

احتجاجی مظاہرے کل جمعہ کی نماز کے بعد کئے جائیں گے، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک October 21, 2021
کراچی میں ایمپریس مارکیٹ سے جمعہ کی نماز کے بعد 3 بجے احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگا، ترجمان (ن) لیگ۔ فوٹو:فائل

پی ڈی ایم کل ملک بھر میں بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ڈی ایم نے ملک بھر میں بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کرلیا ہے، اور کل ملک بھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنان شرکت کریں گے۔

بیان کے مطابق لاہور میں جین مندر چوک سے سہہ پہر 3 بجے احتجاجی جلوس کا آغاز ہوگا، پشاور، سوات، شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد 3 بجے احتجاج ہوگا، پشاور میں سہہ پہر 4 بجے احتجاجی مظاہرہ ہو گا، کراچی میں ایمپریس مارکیٹ سے جمعہ کی نماز کے بعد 3 بجے احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگا، سرگودھا میں بھی کل احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

سرگودہا، خوشاب، میانوالی، بھکر، جھنگ، جوہر آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور ڈویژن میں احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت میانوالی میں 24 اکتوبر بروز اتوار 3 بجے سہ پہر ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج ہوگا، بھکر میں 24 اکتوبر کو صبح دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، 24 اکتوبر کو ہی جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |