امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے احتجاج
مظاہرین کا پاکستانی حکومت سے عافیہ کی فوری رہائی اور وطن واپسی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا
امریکا کے شہر نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر درجنوں افراد نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کےلیے مظاہرہ کیا۔
الجزیرہ کے مطابق احتجاج میں درجنوں مظاہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پاکستانی نیوروسائنسدان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا شکار قرار دیتے ہوئے پاکستانی حکومت سے ان کی فوری رہائی اور وطن واپسی کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرعافیہ صدیقی امریکی جیل میں قیدی کے حملے میں زخمی
مظاہرین نے بینرز اور تصاویر اٹھائی ہوئی تھیں۔ انہوں نے امریکا میں طویل عرصے سے قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی تشویش ناک صورتحال کی مذمت کی۔ انہوں نے 'ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرو' کے نعرے بھی لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی، بگرام فوجی اڈہ اور امریکی شکست
یہ ریلی امریکا میں 20 سے زائد مقامی و قومی انسانی حقوق اور مذہبی تنظیموں کے اتحاد کے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس اتحاد میں امریکن اسلامک ریلیشن کونسل بھی شامل ہے۔ بوسٹن اور واشنگٹن میں بھی اسی معاملے پر مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔