عرب اتحاد کا یمن کے دارالحکومت صنعا میں فوجی آپریشن

یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کےلیے آپریشن کیا جارہا ہے، عرب فوجی اتحاد


ویب ڈیسک October 21, 2021
یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کےلیے آپریشن کیا جارہا ہے، عرب فوجی اتحاد

عرب فوجی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں فوجی آپریشن شروع کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خطرات کے جواب میں عرب اتحاد نے صنعا میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے، جس میں عام شہریوں اور ان کی املاک کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں سعودی اتحادی فوج کے حوثی باغیوں پر 38 فضائی حملے، 150 ہلاک

عرب اتحاد نے کہا کہ اگر یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی رہیں تو انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی روشنی میں ہم حوثیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہم نے یمن میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ، ہمارا مقصد یمن کے تنازع کا پرامن حل سیاسی حل نکالنا ہے، اور اس کے لیے عالمی کوششوں میں تعاون کرنا ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا کہ عالمی قانون کی روشنی میں یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے جس میں عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کےلیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |