انڈونیشیا آتش فشاں نے تباہی مچا دی24افراد ہلاک ہزاروں کی نقل مکانی

سینابرگ انڈونیشیا کے 129 متحرک پہاڑوں میں سے ایک ہے،کئی روز سے لاوا نکلنے کا سلسلہ جاری

سے5کلو میٹر کے فاصلے پر موجود گائوں سوکا میراہ میں لاوا گزرنے کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔فوٹو:اے ایف پی

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے تباہی مچ گئی ہے اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش فشاں پہاڑسینابرگ سے کئی دنوں سے لاوا نکلنے کا سلسلہ جاری تھا، حکومت نے قریبی علاقے سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، پہاڑ سے5کلو میٹر کے فاصلے پر موجود گائوں سوکا میراہ میں لاوا گزرنے کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ درجنوں افرادزخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے۔




آتش فشاں پہاڑ سینابرگ کا شمار انڈونیشیا کے 129 متحرک پہاڑوں میں ہوتا ہے،اطلاعات کے مطابق پہاڑسے کئی دھماکوں کی آوزایں بھی سنائی دیں۔ پہاڑسے مسلسل راکھ نکل رہی ہے جس نے ساڑھے 4کلومیٹر تک واقع آبادیوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے متاثرہ علاقے سے5 سے7کلومیٹر تک عام لوگوں کا داخلہ بند کردیا ہے جبکہ قریبی علاقوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔
Load Next Story