الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات کا اعلان کردیا

19 دسمبر 2021ء کو پہلے مرحلے کے انتخابات کا شیڈول جاری کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن

19 دسمبر 2021ء کو پہلے مرحلے کے انتخابات کا شیڈول جاری کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن - فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 19 دسمبر 2021ء کو پہلے مرحلے کے انتخابات کا شیڈول جاری کر رہے ہیں، 17 اضلاع کے انتخابات پہلے مرحلے میں ہوں گے جب کہ ویلج نیبر ہوڈ اور تحصیل کونسلز کے انتخابات ایک ہی روز کرائے جائیں گے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 16 جنوری 2022ء کو باقی اضلاع کے انتخابات کے شیڈول کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
Load Next Story