عراق 9بم دھماکے فائرنگ23افراد ہلاکدرجنوں زخمی

7بم دھماکے بغداد اور2کرکوک میں ہوئے،دارالحکومت میں ایک خاتون سمیت4 شہریوں کی لاشیں ملیں


AFP February 04, 2014
صوبہ انبار کے شہر رمادی میںالقاعدہ جنگجوئوں کے ٹھکانوں پرسیکیورٹی فورسزکے حملے ، پیش قدمی جاری،سڑک کے کنارے نصب درجنوں بم ناکارہ بنا دیے،دیالہ میں 2 فوجی ہلاک ، 5 زخمی ۔ فوٹو : اے ایف پی

عراق میں 9بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

جبکہ فورسز نے صوبہ انبار میں القاعدہ جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد اور اس کے نواحی علاقوں میں7 کار بم دھماکوں میں 19افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کو ایک خاتون اور 3 مردوں کی دبی ہوئی لاشیں بھی ملی ہیں جنھیں سر میں گولی مارکرہلاک کیا گیا تھا۔ دریں اثنا صوبہ دیالہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔صوبہ کرکوک میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔



ابھی تک کسی گروپ نے بھی حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ جنوری میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری طرف عراقی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ انبار کے شہر رمادی میں القاعدہ جنگجوئوں کے خلاف حملے کیے ہیں۔ فورسز نے جنگجوئوں کی طرف سے سڑک کے کنارے نصب درجنوں بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ رمادی میں سرکاری فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |