پاکستان کا تنہا طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ان کیلیے سودمند نہ ہوگا وزیرخارجہ

طالبان کو بتادیا کہ کون سے اقدامات کرنے سے دنیا انہیں تسلیم کرے گی، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک October 21, 2021
طالبان کو بتایا کہ کون سے اقدامات کرنے سے دنیا انہیں تسلیم کرے گی، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا تنہا طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ان کیلیے سودمند نہ ہوگا۔

دورہ افغانستان کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طالبان سے سیکیورٹی ایشوز پر بات کی گئی ہے ان سے گزارش کی ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں، ورکنگ گروپس میں ڈی جی آئی ایس آئی نے اپنے متعلقہ لوگوں سے بات کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طالبان اور روس کے تعلقات میں بہتری آئی ہے لیکن وہ اپنے ممالک میں انتہاپسند گروپس کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں تاہم جہاں سالوں کا بگاڑ ہو وہ جلد درست ہونا ممکن نہیں، کچھ عرصہ میں پیش رفت ہوسکتی ہے وہ بین الاقوامی کمیونٹی کی خواہشات کو جانتے ہیں، طالبان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں تاجک اور ہزارہ بھی شامل ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمیں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی موجودگی پر تحفظات ہیں، سیکیورٹی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، طالبان کو سوچنا چاہیے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ کیسے تعلقات کو بہتر بنا سکتے ہیں جب کہ ابھی کسی نے افغان حکومت کو تسلیم نہیں کیا، طالبان کو بتایا کہ کون سے اقدامات کرنے سے دنیا انہیں تسلیم کرے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طالبان کو اشتراکی حکومت، خواتین حقوق اور تعلیم اور نو سیف ہیونز کے حوالے سے آگاہ کیا، طالبان اگر ایسے سب اقدام کریں گے تو دنیا انہیں تسلیم کریں گے، پاکستان کا اکیلے تسلیم کرنا ان کے لیے فائدہ مند نہ ہوگا، افغانستان کو آئسولیٹ نہ کیا جائے ، ہم اس کوشش میں کامیاب ہیں، طالبان چین، روس، ایران میں بات چیت ہورہی ہے جو افغانستان کے لیے اچھی ہے، افغانستان میں طالبان بھی ناکام ہوئے تو مسائل بڑھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |