پوری قوم کامیاب اوربامعنی مذاکرات کی خواہاں ہےصدرممنون

تمام شخصیات بھرپورصلاحیتوں سے اسے کامیاب بنائینگی،عرفان صدیقی سے گفتگو


Numainda Express February 04, 2014
صدر ممکت ممنون حسین سے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی امور عرفان صدیقی ملاقات کررہے ہیں۔فوٹو:این این آئی

صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ ملک می ںامن اوراستحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے اورملک میں امن اورنارمل حالات کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

پوری قوم ملک میں پائیدارامن وسلامتی کویقینی بنانے کے لیے طالبان سے کامیاب اوربامعنی مذاکرات کی خواہاںہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور اورامن مذاکرات کمیٹی کے کوآرڈینیٹرعرفان صدیقی سے ملاقات میں کیا ۔ایوان صدرسے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امن مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیاصدرنے کہاکہ امن مذاکرات کمیٹی کے ممبر ہونے کے ناطے حکومت نے انھیں قومی اہمیت کی بہت بڑی ذمے داری سونپی ہے۔



صدرنے اس امیدکا اظہارکیاکہ طالبان سے مذاکرات بہت جلدشروع ہونگے ۔علاوہ ازیں ملک میں پولیوکی صورتحال کے بارے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون حسین نے کہاہے کہ انسدادپولیومہم پرموثروبھرپورعملدرآمد کرکے ملک بھرمیں ہربچے تک رسائی کو یقینی بنایاجائے،ملک بھرسے پولیووائرس کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں