زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی

سرکاری ذخائر کی مالیت 17 ارب 49 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

سرکاری ذخائر کی مالیت 17 ارب 49 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان۔(فوٹو: فائل)

غیرملکی قرضوں اور پاکستان انٹرنیشنل سکوک کی ادائیگی کے سبب زرمبادلہ کے ذخائرمیں بڑی کمی ہوگئی ہے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیرملکی قرضوں اور پاکستان انٹرنیشنل سکوک کی ادائیگی کی وجہ سے 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذخائر کی مالیت 17 ارب 49 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے ، 15 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب 32 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک ارب ڈالر کے پاکستان انٹرنیشنل سکوک کی ادائیگی کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 6 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 6 ارب 83 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
Load Next Story