جاوید اختر ہتک عزت کیس میں کنگنا رناوت کو ایک اور ناکامی کا سامنا
ممبئی کی عدالت نے کنگنا رناوت کی ہتک عزت کیس منتقلی کی درخواست مسترد کردی ہے
KARACHI:
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کو مشہور بھارتی شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس میں ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی کی مقامی عدالت نے اداکارہ کنگنا رناوت کی ہتک عزت کیس کی منتقلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ کنگنا رناوت کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ وہ عدالت کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں۔
ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ایس ٹی ڈانڈے نے آج اداکارہ کنگنا رناوت کی درخواست کو مسترد کیا۔ گزشتہ سماعت کے دوران ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے کنگنا رناوت کے الزام پر مجسٹریٹ آر آر خان سے جواب طلب کیا تھا جس کی رپورٹ خفیہ رکھی گئی ہے۔
خیال رہے کہ معروف بھارتی شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت نے ایک ٹیلی ویژن شو پر ان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔